Phir hui sheen alif meem lyrics
پھر ہوئی شین الف میم ، خدا خیر کرے
ہاتھ میں آگیا پھر جیم الف میم، خدا خیر کرے
مجھ کو ڈر ہے محبت میں ہوجاؤں نہ کہیں
نون الف کاف الف میم ، خدا خیر کرے
عشق کی راہ گزر میں نظر آتے ہیں مجھے
ہر طرف دال الف میم ، خدا خیر کرے
تُو میرے واسطے سکھ چین ،میرے واسطے تُو
الف مد آ رے الف میم، خدا خیر کرے
عین، شین، قاف سے جب سے پڑا پالا میرا
کچھ نہیں کاف الف میم، خدا خیر کرے
ہوگا کیا تجھ سے محبت میں میرا سوچتا ہوں
الف نون جیم الف میم، خدا خیر کرے
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें